شمالی کوریا کی طرف سے تین نئے میزائل تجربات

امریکی وزارت خارجہ کی میزائل تجربات کی مذمت،شمالی کوریا بامعنی بات چیت کا راستہ اختیار کرے،ردعمل

بدھ 25 مئی 2022 14:31

شمالی کوریا کی طرف سے تین نئے میزائل تجربات
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) شمالی کوریا نے بدھ کی صبح تین مزید بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ۔امریکی وزارت خارجہ نے ان میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ بامعنی بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جنوبی کوریا کے میزائل تجربات کرنے پر پابندی عائد ہے۔ جنوبی کوریا کی طرف یہ تجربات امریکی صدر کے خطے کے پانچ روزہ دورے کے اختتام کے فورا بعد کیے گئے۔ امریکی وزارت خارجہ نے ان میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ بامعنی بات چیت کا راستہ اختیار کرے۔

متعلقہ عنوان :