ویتنام میں شدید بارشیں ،لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک

بدھ 25 مئی 2022 14:54

ویتنام میں شدید بارشیں  ،لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک
ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) ویتنام میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ویتنام کی سینٹرل سٹیئرنگ کمیٹی برائے قدرتی آفات سے بچاؤ اور کنٹرول کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ موسلا دھار بارشوں سے آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے شمالی اور وسطی ویتنام میں گزشتہ چند دنوں کے دوران 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ 21 سے 24 مئی تک ہونے والی موسلادھار بارش سے تقریباً 19,300 ہیکٹر رقبےپرچاول کے کھیت اور دیگر فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ 6,900 مویشی اور پرندے ہلاک ہو ئے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ملک کے شمالی، وسطی پہاڑی علاقوں اور جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :