پاکستان پریس کلب ملائشیا کا باہمی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا

جس میں مشترکہ طور پر سینئر صحافی جاوید الرحمن کھرانہ صاحب کو صدر جبکہ اویس تاج چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان بدھ 25 مئی 2022 16:31

پاکستان پریس کلب ملائشیا کا باہمی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا
ملائشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2022ء) سینئر نائب صدر کیلئے عرفان لطیف سیفی ، جوائنٹ سیکرٹری ملک واجد ، سیکرٹری فنانس سید خرم عباس شیرازی کا انتخاب کیا گیا .

(جاری ہے)

جبکہ ضیاء الرحمن ، شاہزیب شاہ اور فاروق ڈوگر ایگزیکٹوز ممبر ہوں گے .
مشاورتی اجلاس کے بعد خیر و برکت کی دعا کی گئ، اور سب ممبران نے عہد کیا کہ اپنے فرائض کو ایمانداری اور غیر جانبداری سے سرانجام دیں گے، نیز دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔