طالبان حکومت کی بھارت کوکابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

سفارتکاروں کو جامع سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،سہیل شاہین

جمعرات 26 مئی 2022 16:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔افغان میڈیا کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد پرطالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپورسیکورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اورسفارتکاروں کوبھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔سہیل شاہین نے کہا کہ اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔