روس یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کر رہا ہے، یوکرینی صدر

روسی فوج بغیر وقفے کے روزانہ شیلنگ کرکے شہر کو تباہ کررہی ہے،گورنر ڈونباس

جمعہ 27 مئی 2022 13:00

روس یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کر رہا ہے، یوکرینی صدر
کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر یوکرین کے مشرقی ریجن ڈونباس میں نسل کشی کرنے کا الزام عائد کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گورنر ڈونباس کا کہناتھا کہ ڈونباس کے شہر سیویرو ڈونٹسک کینواح میں شدید لڑائی جاری ہے، روسی فوج بغیر وقفے کے روزانہ شیلنگ کرکے شہر کو تباہ کررہی ہے۔دوسری جانب سیویرو ڈونٹسک کیمیئرکا کہنا تھا کہ سیویروڈونٹسک میں تقریبا 1500افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تقریبا 13ہزار شہری شہر میں موجود ہیں۔سیویرو ڈونٹسک میں 60 فیصد رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :