مون سون کی آمد سے قبل تمام چھوٹے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
جمعہ 27 مئی 2022 23:20
(جاری ہے)
اجلاس میں میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنرز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مون سون کی برسات سے نمٹنے کے لئے علاقوں کی حدود و قیود سے آزاد ہو کر کام کیا جائے کیونکہ عوام کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا کہ کون سا علاقہ کس ادارے سے زیر انتظام ہے، انہیں کام چاہئے ہوتا ہے اور بلدیاتی اداروں کا کام بنیادی کام ہی شہریوں کو سہولت پہنچا نا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ کے ایم سی نے برساتی نالوں کی صفائی کاکام شروع کردیا ہے، ایسے چاکنگ پوائٹس جہاں برساتی پانی جمع ہوتا ہے انہیں کلیئر کرلیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ 15 جون سے کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی کسی بھی گرام اور کسی میٹریل سے تیار کردہ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا، 15جون کے بعد پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے مینوفیکچرز اور دوکانداروں پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہو ں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مین شاہراہوں پر واقع عمارتوں کے بیرونی حصوں کو ا ن کے مالکان کے ذریعہ رنگ و روغن کرائیں تاکہ وہ خوبصورت اور دلکش نظر آئیں اور کراچی کا ایک سافٹ امیج نظر آئے۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی میں بے انتہا وال چاکنگ ہے جنہیں فوری طور پر ختم کیا جائے اور افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جو وال چاکنگ کرکے شہر کا حلیہ بگاڑتے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مختلف شاہراہوں پر جو تاروں کے گچھے نظر آتے ہیں انہیں انڈر گرائونڈ کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور ان اداروں کو فوری طور پر نوٹس جاری کریں کہ وہ ان کیبلز اور وائرز کو ہٹائیں بصورت دیگر بلدیاتی ادارے کارروائی کرکے انہیں شاہراہوں سے ہٹا دیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سڑکیں اور فٹ پاتھ تعمیر کردی ہیں لیکن ان پر واقع عمارتوں کے بیرونی حصے خراب ہونے کی وجہ سے اور کیبلز اور وائرز کے باعث شاہراہوں کی خوبصورتی متاثر ہے۔ایڈمنسٹریٹرکراچی نے کہا کہ تمام ادارے مل کر کراچی کی بہتری، ترقی اور خوبصورتی کے لئے کام کریں تاکہ کراچی ایک خوبصورت شہر نظر آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.