راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 28 مئی 2022 10:10

احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ کے 15ویں ایڈیشن کا فائنل میچ کل(اتوار کو )راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان نریندرا مودی سٹیدیم احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ، اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کوالیفائر ون میچ میں راجستھان رائلز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جبکہ راجستھان رائلز نے کوالیفائر ٹو میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ہرا کر آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

راجستھان رائلز نے آئی پی ایل کا 2008 کا پہلا ٹائٹل جیتا تھا جس میں اس نے چنائی سپر کنگز کی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس کے بعد راجستھان رائلز کی فائنل تک نہیں پہنچ سکی تھی۔

(جاری ہے)

راجستھان رائلز 2008 کے بعد دوسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی ہے جبکہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کو رواں ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اپنے پہلے ہی ایڈیشن میں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم سنجو سیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ گجرات ٹائٹنز کی ٹیم کی کمان مایہ ناز آل رائونڈر ہاردک پانڈیاسنبھالیں گے۔\932

متعلقہ عنوان :