کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹیم کے قیام کا اعلان کردیا
ہفتہ 28 مئی 2022 23:11
(جاری ہے)
ہمارا شاندار ماضی ہمارے کامیاب مستقبل کا ضامن بنے گا، قومی کھیل کی بحالی ہم سب کا مشترکہ مشن ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ تقرر ناموں کے مطابق اعلان کردہ 18 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ ٹیم کو بہت جلد تجربہ کار کوچز کی خدمات بھی حاصل ہوجائیں گی،ہاکی اور کرکٹ کی ٹیموں کے قیام کے بعد دیگر کھیلوں کے حوالے سے پلان ترتیب دے رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ کی جنرل منیجر سندھ، چیئرپرسن کے ایچ اے و صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید محمد علی شاہ کو ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹیم کے قیام پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی کھیل کی اصل خدمت کھلاڑیوں کی سرپرستی کرنا اور ان کی مالی مشکلات کا حل نکالنا ہے، ناصر شاہ اور ان کی ٹیم نے بڑا کام کیا ہے۔ ٹیم کے قیام پر اولمپئنز سمیع اللہ، اصلاح الدین، حنیف خان، ناصر علی، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز خان نے وزیر بلدیات اور ڈی جی کے ڈی اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اولمپیئنز نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے ان کی خدمات ہر لمحہ حاضر ہیں۔پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید محمد علی شاہ کا محکمے میں ہاکی ٹیم کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حیدر حسین کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات کی ہدایت پر ڈی جی کے ڈی اے نے قومی کھیل کے لئے جس محبت اور خلوص کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے لئے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ہر وقت دستیاب ہے، ہم سب کا مشن صرف اور صرف قومی کھیل کی بحالی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.