بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی میں طبی ماہرین کی ٹیم کا گردوں کی پیوند کاری کا 40 واں کامیاب آپریشن
ہفتہ 28 مئی 2022 20:42
(جاری ہے)
خاران سے تعلق رکھنے والے ہدایت اللہ کو اس کے بھائی امین اللہ نے اپنا گردہ عطیہ کیا آپریشن کے بعد مریض اور ڈونر کی طبی حالت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے، بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم زرکون نے بتایا کہ ادارے کی طبی ٹیم نے گزشتہ روز ضروری طبی ٹیسٹ اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد ایک غیر معمولی پیش رفت کرتے ہوئے خاران سے تعلق رکھنے والے ہدایت اللہ کا ناکارہ گردہ تبدیل کردیا عمل جراحی کے بعد مریض اور ڈونر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور دونوں صحت یابی کی جانب گامزن ہیں انہوں نے بتایا کہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی میں ابتک گردوں کی پیوند کاری کے 40 کامیاب آپریشن کئے جاچکے ہیں عمل جراحی سے گزرنے والے مریضوں کو ادارے کی جانب سے حسب ضرورت تاحیات ادویات مفت میں مہیا کی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ نجی سطح پر امراض گردہ و مثانہ کے مہنگا علاج برداشت نہ کر پانے والے کے لئے مریضوں کے لئے یہ ادارہ ایک بہت بڑی نعمت ہے نجی سطح پر گردوں کی تبدیلی کا عمل جراحی پندرہ سے بیس لاکھ روپے اور اس سے زائد اخراجات میں ہوتا ہے تاہم "بیونک "بلوچستان کے غریب افراد کو مفت ٹرانسپلانٹ اور تاحیات ادویات کی سہولت دے رہا ہے پروفیسر ڈاکٹر کریم زرکون کے مطابق گردوں کی تبدیلی کا آپریشن آٹھ سے دس گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے اور آپریشن میں تین منٹ کے اندر اندر گردہ ڈونر سے نکال کر مریض کو لگانا لازمی ہے بصورت دیگر گردہ ناکارہ ہوجاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی میں جگہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس کی وجہ سے طبی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے میں مشکلات درپیش ہیں دوسری جانب سالانہ بجٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے ادارے کی انتظامیہ کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی میں قبل ازیں گردوں کی پیوند کاری کے لئے باہر سے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں تاہم اب ادارے میں طبی ماہرین کی تربیت یافتہ ٹیم متعین کردی گئی ہے جو گردوں کی ٹرانسپلانٹ کا عمل اطمینان بخش طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.