ڈی آئی جی آپریشنزلاہورنے پولیس ملازمین کی علاج ومعالجہ کی درخواستوں پر شنوائی کی، ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ز کو وارننگ
ہفتہ 28 مئی 2022 20:44
(جاری ہے)
تمام ملازمین کو علاج و معالجہ کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اہلکاروں کی صحت،فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔روبرو شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔سہیل چودھری نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ لاہور پولیس کا کوئی بھی اہلکار بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر آسکتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اردل روم کے انعقاد سے ملازمین کے مسائل اور انکی مشکلات سے آگاہی حاصل ہوگی۔بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس ایچ اوز کے اردل روم کے دوران ون فائیو کالز پر ایف آئی آر درج اورکرائم کنٹرول نہ کرنے پر 11 ایس ایچ او ز کو وارننگ جاری کر دی۔ سہیل چودھری نے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر زیرالتوا درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ایس ایچ اوکاہنہ، نشترکالونی، شاہدرہ، گلبرگ، لیاقت آباد، لٹن روڈ،وحدت روڈ،غالب مارکیٹ، اچھرہ، گرین ٹان اور نواب ٹان کو وارننگ جاری کر دی۔سہیل چودھری نے کہا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اردل روم منعقد ہوگا۔اس اقدام کا مقصد شہر میں جرائم کی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی اور امن وامان کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔افسران وملازمین کی بائیومیٹرک حاضری کو بھی یقینی بنایاجائے۔ سہیل چودھری نے مزید کہا کہ ون فائیو کالز اورزیرالتوا درخواستیں نہ نمٹانے پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.