صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ اور وزیر قانون سے چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی کی ملاقات

جمعہ 24 جون 2022 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2022ء) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان سے چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی۔ مولانا طاہر محمود اشرفی نے صوبائی وزرا کو وزارت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صوبائی وزرا نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے علما کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبائی وزیرداخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملی یگانگت کے حصول کے لیے علما کا کردار قابل ستائش ہے۔صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان علما کونسل نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں اورملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے علما کرام پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے اورمذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے علما کرام اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔