بھارت نے لیسٹرشائر کے خلاف ٹور میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لئے

اتوار 26 جون 2022 09:50

لیسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) بھارت نے لیسٹرشائر کے خلاف چار روزہ ٹور میچ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنا لئے اور اسے 366 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے، ویرات کوہلی 67 ، سریکار بھارت 43 ، شریاس آیئر 32 ، شردل ٹھاکر 28، چیتشورا پجارا 22 اور ہنومان وہاری 20 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو روندرا جدیجا 56 اور محمد سراج ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، لیسٹر شائر کی جانب سے نودیپ سیانی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :