صہیب مقصود کی مداحوں سے والدہ کیلئے دعا کی درخواست

’’میری والدہ چند گھنٹوں میں سرجری کیلئے جا رہی ہیں،براہ کرم دعا میں یاد رکھیں‘‘ : کرکٹر کا ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 28 جون 2022 14:11

صہیب مقصود کی مداحوں سے والدہ کیلئے دعا کی درخواست
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جون 2022ء ) قومی کرکٹر صہیب مقصود نے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کی والدہ کے لیے دعا کریں جن کی سرجری ہوگی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر 35 سالہ صہیب مقصود نے اپنے والدین کی تصویر پوسٹ کی، جس میں مداحوں سے والدہ کی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ’’میری والدہ چند گھنٹوں میں سرجری کے لیے جا رہی ہیں، براہ کرم دعا میں یاد رکھیں‘‘۔

صہیب مقصود نے 2013ء سے 2021ء تک 29 ون ڈے اور 26 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب 781 اور 273 رنز بنائے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ 2021ء میں ملتان سلطانز کی طرف سے بہترین بلے باز رہے تھے۔