سابق ایم پی اے نثار صفدر جدون کی صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب سے ملاقات

بدھ 29 جون 2022 00:24

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور امیدوار برائے حلقہ پی کے 40 نثار صفدر جدون نے صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حویلیاں کے مسائل خصوصی کیالہ ڈیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر ارشد ایوب خان نے ڈی جی ڈیم کو کسیل ٹو سریلہ بٹولنی سڑک کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالہ سے محکمہ سی این ڈبلیو کو ہدایت جاری کی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار صفدر جدون نے صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان کو اہلیانِ حویلیاں کے جانب سے ان کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔