عالمی درجہ بندی میں نمایاں جگہ حاصل کرنے پر پر قائداعظم یونیورسٹی میں تقریب
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی یونیورسٹی اساتذہ کرام، عملے اور طلبہ کو مبارک باد
بدھ 29 جون 2022 21:15
(جاری ہے)
یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی قرار دیا جبکہ عالمی سطح پر 461ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے یونیورسٹی کے اساتذہ کرام، عملے اور طلبہ کو مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے اور معیشت پر اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعات کو تحقیق پر توجہ دینی چاہیے۔ انھوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ صنعت سے منسلک ہوں اور موثر حل فراہم کریں۔ وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ یونیورسٹی کے مالی معاملات سمیت تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات محترمہ مریم اورنگزیب نے یونیورسٹی کو عالمی درجہ بندی میں نمایاں جگہ بنانے اور تحقیقی میدان میں بہتری لانے پر مبارک باد دی۔ وزیر اطلاعات نے بطورِ قائدین اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔ انھوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ایک منی پاکستان ہے جہاں آپ کو مختلف ثقافتی پس منظر کے حامل طلبہ مل سکتے ہیں۔ ثقافتی تنوع کے سبب قائداعظم یونیورسٹی سیکھنے کے حوالے سے ایک شاندار درس گاہ ہے۔قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے حاضرین کو یونیورسٹی کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے گزشتہ چار سالوں کے دوران بین الاقوامی درجہ بندی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیو ایس کی حالیہ ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق تحقیق کے میدان میں عمدہ کارکردگی اور فیکلٹی سائٹیشن کے باب میں قائد اعظم یونیورسٹی نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کی سہولت کے لیے متعدد نئے دفاتر قائم کیے گئے ہیں، جن میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز، ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس، ڈائریکٹوریٹ آف سٹیٹ، کیریئر کونسلنگ آفس، پلیسمنٹ آفس اور بزنس انکوبیشن سنٹر شامل ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ 22-2021 میں 252 ملین کے تحقیقی منصوبے مکمل ہوئے جبکہ مختلف شعبوں میں 107 تحقیقی منصوبے جاری ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر شائستہ سہیل نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی کے قائم کردہ اعلیٰ معیارات کو بین الاقوامی رینکنگ ایجنسیوں نے تسلیم کیا اور یہ کارکردگی مختلف رینکنگ سسٹمز سے ظاہر ہوتی ہے۔تقریب میں اساتذہ کرام، المنائی، طلبا و طالبات اور عملے نے بھر پور شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.