ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے والا ملک بن گیا

ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالاسلام، جاپان اور ہانگ کانگ میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالحجہ یکم جولائی جب عید قربان 10 جولائی کو ہو گی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جون 2022 20:33

ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2022ء) ملائیشیا رواں سال سب سے پہلے عید الاضحٰی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرنے والا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ملائیشیا سمیت کئی ممالک نے عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی دارالاسلام، جاپان اور ہانگ کانگ میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں اعلان کیا گیا کہ یکم ذوالحجہ یکم جولائی جب عید قربان 10 جولائی کو ہو گی۔

بعد ازاں پاکستان اور سعودی عرب میں بھی عید الاضحٰی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی عرب دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں برس کے ماہ ذوالحجہ کا چاند سب سے پہلے نظر آ گیا۔ حرمین شریفین کے ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں وقوف عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عید الاضحٰی 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عید الاضحٰی کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات پہلے ہی عید الضحٰی کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کر چکے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے معروف ماہر فلکیات ابراہیم الجروان کی جانب سے عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں یومِ عرفہ 8 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 9 جولائی بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ابراہیم الجروان نے حالیہ کچھ برسوں کے دوران عید اور رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے اپنی درست پیشن گوئیوں سے خاصی شہرت حاصل کی ہے۔ ابراہیم الجروان نے گزشتہ سال ہی رواں سال کے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشن گوئیکی تھی۔ یہاں واضح رہے کہ خلیجی ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات میں ہجری مہینوں کے چاند کی رویت کے حوالے سے اب ٹیکنالوجی کی ہر ممکن مدد لی جاتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہی متحدہ عرب امارات میں عیدین، حج اور رمضان المبارک کی تاریخیں پہلے سے ہی بتا دی جاتی ہیں۔