سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

جمعرات 30 جون 2022 10:30

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219.43 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 201.14، 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 192 ریال رہی۔

(جاری ہے)

18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت164.57 اور 14 قیراط کی قیمت 128 ریال ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط سونے کی اینٹ 2106.52 ریال میں فروخت ہوئی۔