اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن انتقال کرگئے

کینتھ نولٹن نے کمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا،رپورٹ

جمعرات 30 جون 2022 16:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) کمپیوٹر گرافکس اور اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن 91سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1931 میں پیدا ہونے والے کینتھ نولٹن انجینئر، کمپیوٹر سائس دان اور آرٹسٹ تھے۔ انہوں نے کمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلی بار 1963 میں کمپیوٹر اینیمیشن کے لیے استعمال ہونے والی زبان(بیفلیکس)ایجاد کی، جس کی مدد سے تصاویر ، پورٹریٹ اور فلمیں کمپیوٹر پر تیار کرنے کا آغاز ہوا۔

انہوں نے پہلی اینیمیٹڈ فلم 1966 میں تیار کی تھی۔اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن رواں سال 16 جون کو فلوریڈا میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے لواحقین میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔