چین ،امریکہ کے فوجی تعلقات کی ترقی کیلئے پر خلوص کوششوں کی ضرورت ہے،وزارت دفاع

امریکہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے ،دونوں افواج کے تعلقات کی صحتمند ،مستحکم ترقی کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، وی فنگ حہ

جمعرات 30 جون 2022 22:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) چینی وزیر دفاع وی فنگ حہ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات کی ترقی کیلئے پر خلوص کوششوں کی ضرورت ہے،امریکہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے ،دونوں افواج کے تعلقات کی صحتمند اور مستحکم ترقی کیلئے سازگار حالات پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔جمعرات کو چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے کہا کہ حال ہی میں ریاستی کونسلر و وزیر دفاع وی فنگ حہ نے شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ساتھ بات چیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فریقین کا خیال ہے کہ دونوں فوجوں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانیوالے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھنا چاہیے، دونوں فریقوں کے درمیان سٹرٹیجک باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے اور تنازعات اور اختلافات کا انتظام کرنا چاہیے۔ چینی وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں، ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :