صوابی ،دوہرے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 30 جون 2022 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) صوابی پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے ۔ ترجمان صوابی پولیس کے مطابق ڈی ایس پی لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ چھو ٹا لاہور انسپکٹر جواد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوہرے قتل کے مجرم 2 اشتہاری مجرمان اسماعیل اور ابرار ساکنان جگناتھ حال کھنڈہ کوگرفتار کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے 25مارچ 2022 کو ایک جرگے کے دوران فائرنگ کر کیدیار خان اور علی رحمان کو قتل اور ایک راہ گیر عماد کو شدید زخمی کر دیا تھا۔