پشاور کے علاقہ سوڑیزئی بالا میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ،راہگیر زخمی ہوگیا

جمعرات 30 جون 2022 23:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) پشاور کے علاقہ سوڑیزئی بالا میں فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں راہگیر زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

فضل امین ولد گل زارہ ساکن سوڑیزئی بالا نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے تھانہ انقلاب پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز دو فریقین ماجد، فضل، جلال، اورنگزیب، عاطف اور تیمورکے مابین کسی بات پر تکرار کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے، مجروح کے مطابق اسے مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔