جے یو آئی کا خیبر پختونخوا کی گورنر شپ کیلئے ضیاء الرحمان کے نام پرغور

جے یو آئی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دے دی

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 1 جولائی 2022 14:59

جے یو آئی کا خیبر پختونخوا  کی گورنر شپ کیلئے ضیاء الرحمان کے نام پرغور
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔01 جولائی 2022ء ) جے یو آئی نے خیبر پختونخوا کی گورنر شپ کیلئے فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے نام پر غور شروع کردیا،جے یو آئی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمان کو تجویز دے دی۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کی گورنر شپ کیلئے فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کے نام پر غور شروع کر دیا گیا ہے ،اور مولانا فضل الرحمان کو اس حوالے سے تجویز دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اتفاق رائے کے بعد ضیاء الرحمان سول سروس سے مستعفی ہو سکتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے بھائی 2 سال سے خیبر پختونخوا اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی ہے۔ضیاء الرحمان کمشنر افغان مہاجرین اور ڈپٹی کمشنر کراچی سنٹرل رہ چکے ہیں، جبکہ انجینئرضیا الرحمان پی ایم ایس کیڈر گریڈ 19کے افسر ہیں۔

(جاری ہے)

ضیاء الرحمان کے خلاف گزشتہ سال نیب نے پی ایم ایس گروپ میں تقرری کی تحقیقات بھی شروع کی تھیں۔

یاد رہے کہ سابق گورنر شاہ فرمان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے پر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ادھر دو روز قبل  مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی ،جے یوآئی(ف) نے سود سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔وزیراعظم شہبازشریف نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک انتظامیہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے گی۔

ترجمان جے یوآئی ف نے اپے بیان میں کہا کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے قائد جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی،ملاقات میں سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کروائی کہ نیشنل بینک انتظامیہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے گی