یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین نے ملک بھر کے سٹورز کا شٹر ڈاؤن کرنے کی دھمکی دے دی

وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ،سیکرٹری جنرل یونین

جمعہ 1 جولائی 2022 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین نے ملک بھر کے سٹورز کا شٹر ڈاؤن کرنے کی دھمکی دے دی۔ یونین سیکرٹری جنرل سید عارف شاہ نے کہاکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز ملازمین کے جائیز حقوق نہیں دے رہے ، عدالتوں کے واضع احکامات کے باوجود ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا رہا ،مہنگائی کے باوجود بورڈ نے 2021 اور 2022 کے ڈی آر اے الاؤنس کی منظوری نہیں دی۔

(جاری ہے)

عارف شاہ نے کہاکہ کم از کم اجرت 25 ہزار کے اعلان پر بھی تاحال عمل نہیں ہوا ، وزیر اعظم یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ،اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاجا ملک بھر کے سٹورز کی تالہ بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔سید عارف شاہ مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق تمام یونینز مل کر عید کے بعد احتجاج کی تاریخ کا اعلان کریں گے ،