سفارش یا پھر پیسے کی چمک تحصیل دار نعیم اللہ کو سب رجسٹرار کینٹ کا اضافی چارج دے یا گیا

ي*تحصیل دار نے چارج سنبھالتے ہی رجسٹریوں کی مد میں فی رجسٹری 5 ہزار روپے رشوت لینا شروع کر دی رشوت خور تحصیل دار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب رجسٹرار کینٹ کا اضافی چارج واپس لیا جائے،شہری

جمعہ 1 جولائی 2022 19:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) سفارش یا پھر پیسے کی چمک، تحصیل دار نعیم اللہ کو سب رجسٹرار کینٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا تحصیل دار نے چارج سنبھالتے ہی رجسٹریوں کی مد میں فی رجسٹری 5 ہزار روپے رشوت لینا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

رشوت خور تحصیل دار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب رجسٹرار کینٹ کا اضافی چارج واپس لیا جائیذرائع کے مطابق چند روز قبل سب رجسٹرار کینٹ طارق امیر کو ٹرانسفر کر دیا گیا تھا ان کی جگہ پے تحصیل دار نعیم اللہ کو سب رجسٹرار کینٹ کا اضافی چارج دیا گیا تھا تحصیل دار نے سب رجسٹرار کینٹ کا چارج سنبھالتے ہوئے ٹیکسز سے ستائے شہریوں سے اپنا رشوت کا ٹیکس لگا دیا ،ذرائع نے مزید کہا ہے کہ تحصیل دار کو رجسٹریوں کا بالکل بھی علم نہ ہے کہ رجسٹریوں کو کیسے چیک کیا جاتا ہے تحصیل دار اپنے ساتھ پرائیویٹ افراد کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے آفس میں لاتے ہیں جو تحصیل دار کی موجودگی اور غیر موجودگی میں رجسٹریوں کو چیک کر کے اپنے دستخط کرتے ہیں شہریوں نے اپنی رجسٹریوں کو تحصیل دار کے پرائیوٹ افراد کو چیک کروانے سے انکار کر دیا ہے معتبر ذرائع نے مزید کہا ہے کہ تحصیل دار نعیم اللہ موقع چیک کرنے کے بہانے شہریوں کی رجسٹریوں کو اپنی گاڑی میں رکھ لیتے ہیں اور موقع پے جا کے شہریوں سے لاکھوں روپے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت وصول کرتے ہیں رشوت نہ دینے کء صورت میں رجسٹریوں پر اعتراض لگانے کی دھمکی دیتے ہیں ذرائع نے مزید کہا ہے کہ تحصیل دار نعیم اللہ کا رویہ اسٹاف کے ساتھ ساتھ رجسٹری درج کروانے کے لئے آئے شہریوں سے بھی نازیبا ہوتا ہے تحصیل دار فون کال سننے کے لئے اپنے دفتر سے آٹھ کر باہر چلے جاتے ہیں اور کئی گھنٹوں تک واپس نہیں آتے اور شہری سخت گرمی میں تحصیل دار کا انتظار کرتے رہتے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور اور کرپٹ تحصیل دار نعیم اللہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور تحصیل دار سے سب رجسٹرار کینٹ کا اضافی چارج واپس لیا جائے،

متعلقہ عنوان :