عید سے قبل دو ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر واسا ملازمین کا اوزار چھوڑ احتجاج، ٹیوب ویلز بند کردیئے

ملازمین کے بچے فاقوں سے دوچار ہوگئے معاشی قتل قبول نہیں، خان زمان حاجی بشیر احمد و دیگر کا خطاب

جمعہ 1 جولائی 2022 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) محکمہ واسا کے ملازمین اور ٹیو ب ویل اسٹاف درجہ چہارم مزدوروں نے عید الاضحی سے قبل دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اوور ٹائم اور متعدد ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی نہ دینے اور تین ماہ سے پنشن واجبات نہ ملنے کیخلاف اوزار چھوڑ احتجاج شروع کردیا۔ واسا ہیڈ آفس زرغون روڈ میں بلوچستان لیبر فہم یڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد عارف خان نچاری عابد بٹ محمد عمر جتک کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ دو ماہ سے تنخواوہں کی ادائیگی نہ ہونے کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی بلوچستان حکومت سے فوری نوٹس لیتے ہوئے دو روز تک تنخواہوں و دیگر واجبات کے فنڈز ریلیز کرنے کا مطالبہ بصورت دیگر سوموار 4 جولائی کو واسا ہیڈ آفس سے احتجاجی ریلی نکالنیاور سریاب پھاٹک پربچوں کے ہمراہ احتجاجی دھر نا دینے اور پر امن احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی سے قبل دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اوور ٹائم اور متعدد ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی نہ دینے اور تین ماہ سے پنشن واجبات نہ ملنے کیخلاف واسا ہیڈ آفس میں بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خان زمان حاجی بشیر احمد عارف خان نچای محمد عمر جتک عابد بٹ حاجی سعد اللہ عارف بڑیچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واسا انتظامیہ اورمحکمہ فنانس ایک مہینے تک ملازمین کو سمریوں کے چکر میں الجھاتے رہے جس کی وجہ سے غریب ملازمین کے بچوں کو فاقوں سے دوچار ہونا پڑا پھر دوسرا مہینہ بھی پورا ہوگیا ان مزدور دشمن حکمرانوں اور بیورو کریسی کو جون میں اپنی کمیشن سے فرست نہیں تھی ایک سازش کے تحت واسا ملازمین کو شدید احتجاج پر مجبور کیا گیا آج ان حکمرانوں اور بیوروکریسی کی نااہلی کی سزا عوام اور ملازمین پانی کی بندش کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

رہنمائوں نے کہا کہ دو ماہ اور عید پر بھی تنخواہوں سے محروم کھنا انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے تاکید کی کہ تمام واسا ملازمین اپنیبچوں کے ہمراہ سوموار کو دن دس بجے واسا ہیڈ آفس پہنچیں۔ عید الاضحی سے قبل دو ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اوور ٹائم اور متعدد ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی نہ دینے اور تین ماہ سے پنشن واجبات نہ ملنے کیخلاف بھر پور ریلی نکالی جائے گی اور سریاب پھاٹک زرغون روڈ پر دھرنا دیکر حکومت اور نا اہل حکمرانوں سے اپنے مطالبات تسلیم کرائیں گے۔