جزیرہ نقب جیل میں فلسطینی قیدیوں میں کرونا کے نئے کیسز کی تصدیق

قابض حکومت قیدیوں کو کوروناسے بچانے کے بجائے اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے،محکمہ امور اسیران

ہفتہ 2 جولائی 2022 15:30

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) فلسطینی محکمہ امور اسیران نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کی جزیرہ نما النقب جیل میں فلسطینی قیدیوں میں کروناوائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں محکمہ اسیران نے وضاحت کی کہ قابض جیل انتظامیہ کی یہ بات کہ یہ کروناوائرس نہیں ہے بلکہ ایک اور وائرس ہے۔ اس کا مقصد قیدیوں کو اس وبائی مرض سے بچانے کے بجائے اپنے جرم کو چھپانے کی کوشش ہے۔قیدیوں کے امور کے کمیشن کے مطابق مئی 2022 کے آخر تک قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریبا 4,600 تک پہنچ گئی، جن میں 31 خواتین، 172 بچے اور 682 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :