تھانہ پولیس سٹی نے مغوی ڈاکٹر خالد عزیز کو مری سے بازیاب کرلیا

اتوار 3 جولائی 2022 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) تھانہ پولیس سٹی نے مغوی ڈاکٹر خالد عزیز کومری سے بازیاب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایڈیشنل SHO محمد یعقوب نے معہ تفتیشی آفیسران محمد اقبال، محمد علی، اورنگزیب DFC معقول اطلاع پر مری کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تگارا ماکڑی سے اغوا ہونے ڈاکٹر خالد عزیز کو بازیاب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد عزیز کی بیوی جو خود بھی ہومیو پیتھک ڈاکٹرہے نے مورخہ 29 جون کو سٹی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ رات آٹھ بجے اسکے خاوند کو ملزم فیاض عباسی ساکنہ پوٹھہ علیوٹ تحصیل مری اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ جبرا’’ اغوا کرکے لے گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد عزیز کی زوجہ نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اسکے خاوند اور ملزمان کا آپس میں آن لائن ٹریڈنگ کے حوالہ سے لین دین تھا جس وجہ سے ملزمان نے اس کے خاوند کو اغوا کیا۔

مغوی ڈاکٹر نے بازیابی کیٴْ بعد پولیس اور عدالت کے پاس بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اسے اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزمان جان سے مارنا چاہتے تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے اس کی جان بچ گئی۔ پولیس نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جنکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔