اوستہ محمد، زرعی پانی کے خلاف کھیر تھر کینال کے زیلی شاخوں کے کاشتکاروں کا احتجاج

پیر 4 جولائی 2022 23:07

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) زرعی پانی کے خلاف کھیر تھر کینال کے زیلی شاخوں کے کاشتکاروں لا پاک سر زمین ک صوبائی سینئر نائب صدر عبدالستار جمالی کی قیادت میں ریلی اور ایری گیشن آفیس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں تنگ آمد جنگ آمد زرعی پانی کے خلاف پاک سر زمین کے صوبائی نائب صدر عبدالستار جمالی کی قیادت میں کاشتکاروں نے ریلی نکالی جو ایری گیشن آفیس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھ گئے اور محکمہ ایری گیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی اس موقع پر انہوں نے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر کے ایری گیشن والے علاقے کو ویران اور بنجر کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہے کہ پینے کا پانی تک نہیں ہمارے مال مویشی پیاس سے مر رہے ہیں ہم کہاں جائیں کیا کریں مجبور ہو کر احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں جبکہ اجتجاجی کیمپ پر حاجی غلام مصطفی رند نے بھی ان سے اظہار یکجہتی کی اور کہا کہ واقعی ظلم کی انتہا ہے کہ پینے کا پانی تک نہیں کسی بھی حکومتی نمائندے کو کوئی پرواہ نہیں کہ اس طرف توجہ دیں باقی ایری گیشن محکمہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :