فیصل آباد، تیزرفتارٹرک کی ٹکر لگنے سے کارسوار 2دوست جاں بحق‘تیسرا شدید زخمی

بدھ 6 جولائی 2022 19:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) تاندلیانوالہ میں تیزرفتارٹرک کی ٹکر لگنے سے کارسوار 2دوست جاں بحق‘تیسرا شدید زخمی جبکہ رجانہ روڈ پر ویگن الٹنے سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122نے زخمیوں کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا آن لائن کے مطابق اقبال کالونی تاندلیانوالہ کے رہائشی 3دوست مرزااصغر‘ملک اشرف عرف اچھو اور عامر خان قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی جا رہے تھے جب وہ پنجاب کالج تاندلیانوالہ کے قریب پہنچے توتیزرفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تومرزا اصغر اورملک محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکے تھے جبکہ ان کا تیسرا دوست عامر خان بری طرح زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم نے زخمی کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے حادثہ میں کاربری طرح تباہ ہوگئی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب ٹرک ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے جبکہ سمندری رجانہ روڈ پر تیزرفتارویگن ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی اوراس میں سوارمتعدد مسافربری طرح زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مرہم پٹی کے بعد متعدد مسافروں کو گھربھیج دیا جبکہ شدید زخمی ہوئے 40سالہ فاخرہ زوجہ شمشاد 55سالہ رافیہ زوجہ اشرف اور 24سالہ عمرحیات ولد محمد مراد کو ہسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :