کوئٹہ سول ہسپتال میں سینئر نرسز کا اجلاس طلب، نرسز کے مسائل پر بات چیت

پیر 25 جولائی 2022 22:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2022ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سول ہسپتال میں سینئر نرسز کا اجلاس طلب کیا گیا زیر صدارت ریاض لوئیس ہونے والے اجلاس میں نرسز کے مسائل پر بات چیت کی گئی نرسز کی پروموشن اور سروس رولز میں ترمیم سمیت ترقی میں حالیہ رکائوٹ اور نرسز کے الیکشن کمیٹی کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی اس اجلاس میں چیف نرسنگ سپرٹنڈنٹ منظور احمد رئیسانی ،طارق حسین بھٹی، بابر اقبال انصاریجوزفین شان ،مختیار انجم ،ذاہد حسین بلوچ اور فہیم احمد نے شرکت کی تمام شرکاء نے متعلقہ رائے سے الیکشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا ہے کمیٹی تمام ہسپتالوں سے نرسز کی حاضر سروس ناموں کی فہرست منگوا کر الیکشن شیڈول کا باقاعدہ اعلان کرے گی چیئرمین الیکشن کمیٹی سول ہسپتال کوئٹہ آستر نورین ،ممبر الیکشن کمیٹی سول ہسپتال کوئٹہ محمد اسلم سابقہ نرسنگ سپرٹنڈنٹ بی ایم سی ہسپتا کوئٹہ ،ممبر الیکشن کمیٹی سول ہسپتال کوئٹہ حاجی امان اللہ ،ٹراما سینٹر، چیئرمین الیکشن کمیٹی بی ایم سی سپتال کوئٹہ کلثوم اقبال کنٹرول نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ کوئٹہ ،ممبر الیکشن کمیٹی بی ایم سی کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ گلفام کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ بلوچستان، عبدالمتین ممبر الیکشن کمیٹی سابقہ yنرسنگ سپرٹنڈنٹ سول ہسپتال بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ شامل ہیں۔