سندھ ہائی کورٹ ، دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اہل خانہ کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس سیل کرنے حکم واپس

جمعہ 29 جولائی 2022 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اہل خانہ کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس سیل کرنے حکم واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مہدی کاظمی کی جانب سے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور دیگرکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں ظہیر کے علاوہ ان کے وکیل اور مختلف یوٹیوبرز کو فریق بنایا گیا یے، نبیل کولاچی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت کی کارروائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل مہدی کاظمی نے کہا کہ عدالتی کارروائی کی ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں جن کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،ویڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی منسلک کیا گیا ہے، پی ٹی اے کو بھی شکایات بھیجی جا چکی ہیں۔عدالت نے توہینِ عدالت کی مزید کارروائی کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی اور 11 اگست کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اہل خانہ کے شناختی کارڈز اور اکاؤنٹس سیل کرنے حکم واپس لیتے ہوئے کہا دعا زہرا بازیاب ہوچکی،اب اکاؤنٹس اورشناختی کارڈزسیل کرنے کاکوئی جوازنہیں۔#