سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

مون سون کا اگلا اسپیل، پچھلے اسپیل کی طرح ہیوی نہیں، چوتھے اسپیل میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں : چیف میٹرولوجسٹ

پیر 1 اگست 2022 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، انہوں نے کہا کہ مون سون کا اگلا اسپیل، پچھلے اسپیل کی طرح ہیوی نہیں، چوتھے اسپیل میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 سے 8 اگست تک ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے، آنے والا بارش کا اسپیل مون سون کا چوتھا اور اگست کا پہلا اسپیل ہوگا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل تیسرے اسپیل کی طرح ہیوی نہیں، چوتھے اسپیل میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، بدین، عمر کوٹ، تھر پارکر اور ٹنڈو الہٰ یار میں ہلکی بارش کا امکان ہے، مجموعی طور پر 5 سے 8 اگست تک سندھ بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔#

متعلقہ عنوان :