پھٹی سمیت دیگر فصلوں کو پانی کی ایک ماہ تاخیر سے فراہمی کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا حل نہ نکالا گیا تو فوڈ باسکٹ متاثر ہوگی، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ

پیر 1 اگست 2022 22:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2022ء) آبی وسائل کے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پھٹی سمیت دیگر فصلوں کو پانی کی ایک ماہ تاخیر سے فراہمی کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کا حل نہ نکالا گیا تو فوڈ باسکٹ متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے جواب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہے، ارکان پارلیمنٹ کی بات کو اہمیت دینا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کو پانی کی بروقت فراہمی کے لئے ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایک ماہ پانی کی تاخیر کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔ اس کا ازالہ نہ کیا گیا تو ہماری فوڈ باسکٹ کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے فلڈ کمیشن سمیت تمام فریقین پر مشتمل ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں اس صورتحال کا حل تلاش کیا جائے گا۔