ایمن الظواہری کی موجودگی طالبان معاہدے کی خلاف ورزی ہے، امریکا

منگل 2 اگست 2022 13:36

ایمن الظواہری کی موجودگی طالبان معاہدے کی خلاف ورزی ہے، امریکا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2022ء) امریکی حکام نے کہاہے کہ ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی طالبان کے ساتھ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ نے کہاکہ طالبان نے دہشت گردوں کو پناہ نہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ایمن الظواہری پر ڈرون حملہ کابل وقت کے مطابق 31 جولائی کی صبح 6 بج کر 18 منٹ پر کیا اور 2 میزائل داغے گئے۔

(جاری ہے)

امریکی انتظامیہ کا ڈرون حملے سے متعلق کہنا تھا کہ ایمن الظواہری اپنے خاندان سمیت کابل کے سیف ہاوس میں تھا۔ ایمن الظواہری کے مارے جانے کے بعد حقانی نیٹ ورک نے ان کے خاندان کے افراد کو مکان سے نکال لیا۔امریکی انتظامیہ کے مطابق خفیہ اداروں نے اپریل سے ایمن الظواہری پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ امریکی صدر کی اجازت کے بعد ایمن الظواہری کو نشانہ بنایا گیا، طالبان کو امریکی حملے کی خبر نہیں تھی۔