ساہیوال،کالعدم تحریک طالبان کا گرفتار دہشت گرد14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جمعرات 4 اگست 2022 22:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) سپیشل جج انسداد دہشت گرد ی کورٹ ساہیوال محمد زاہد غزنوی نے گرفتار دہشت گرد کوثر کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر آج جیل بھیج دیا اور ملزم کو دوبارہ 18اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 20جولائی کومبینہ دہشت گرد ساہیوال پاک پتن روڈ پر با با فرید فلور مل کے قریب دہشت گر دی کی کاروائی کے لئے منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ایک اطلاع پرچھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور اسکے قبضہ سے بارودی دھماکہ خیز مواد،قیمتی جواہرات اور نقدی بھی بر آمد کر لی۔

دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے اور وہ ضلع اٹک کا رہنے والا ہے۔دہشت گرد کے قبضہ سے مخصوص پتھر کے ذرات بھی بر آمد کر لئے جو دھماکہ میں کام آتے تھے۔تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے دہشت گرد کوثر کے خلاف مقدمہ 5-4 ایکسپلوزو ایکٹ ، 11۔این اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا تھا۔