ڈپریشن کی وجہ سے لمبی نیند سونا چاہتی تھی لیکن ماں نے جینا سکھایا، دپیکاپڈوکون

اپنی کامیابیوں سے مطمئن تھیں پھر بھی ڈپریشن کا شکار رہی،ماں باپ نے کبھی تنہاء نہیں چھوڑا، اداکارہ

ہفتہ 6 اگست 2022 12:43

ڈپریشن کی وجہ سے لمبی نیند سونا چاہتی تھی لیکن ماں نے جینا سکھایا، دپیکاپڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) بالی وڈاداکارہ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے لمبی نیند سونا چاہتی تھی لیکن ماں نے جینا سکھایا۔ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ماں باپ کی بدولت آج انہیں یہ مقام ملا، دپیکا نے کہا کہ ان پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کے وہ جینا نہیں چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں جینے کی امید دلائی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سپر سٹار نے کہا کہ وہ اپنی کامیابیوں سے مطمئن تھیں لیکن ان سب کے باوجود ڈپریشن کا شکار رہیں۔دپیکا نے بتایا کہ ڈپریشن نے انہیں بالکل تنہائی کا شکار کردیا لیکن ماں باپ نے کبھی تنہاء نہیں چھوڑا، مایوسی کے سبب ہمیشہ چاہتی تھی زیادہ سے زیادہ سوکر اپنا وقت گزاروں اور نیند سے کبھی نہ اٹھوں کیوں کہ میں اسی کو نجات کاذریعہ سمجھتی تھی۔دپیکا نے کہا کہ میری والدہ اجوالا پڈوکون نے ڈپریشن کے باعث میرے اندر آنیوالی تبدیلی کو محسوس کیا اور مجھے مشکلات سے لڑنا سکھایا۔دپیکا پڈوکون جیو محبت کرو اور ہنسونامی فلاحی تنطیم کی بانی رکن ہیں جس کا مقصد معاشرہ میں موجود ذہنی مسائل کا شکار افراد کی مدد کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :