اوورسیز پاکستانیوں کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس ارسال

اتوار 7 اگست 2022 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے قانونی نوٹس ارسال کیا، نوٹس میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے رائٹس الیکشن کمیشن کی جانب سے ختم کرنا قانون کی خلاف وزری ہے، الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کو نان پاکستانی ڈیکلیئر کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس اقدام سے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی توہین ہوئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران دوہری شہریت رکھنے والے افراد سے معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں عدالتوں میں ہتک عزت کے کیسز دائر کیے جائیں گئے۔