دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمے دار بشری ہونگی، والدہ دانیہ ملک

پیر 8 اگست 2022 16:52

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمے دار بشری ہونگی، والدہ دانیہ ملک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمی ساجد نے کہا ہے کہ اگر ان کی بیٹی کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمے دار سیدہ بشری اقبال ہوں گی۔دانیہ ملک کے انسٹاگرام اکائونٹ کی سٹوری میں ان کی والدہ سلمی ساجد کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمی ساجد نے عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشری اقبال سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میری بیٹی کو کچھ ہوا تو سارا الزام بشری اور یوٹیوبرز پر ہوگا۔

دانیہ ملک کی والدہ نے کہا کہ یہ جو آپ دھمکیاں دے رہی ہیں اور الزامات لگا رہی ہیں تو اس پر اللہ آپ سے پوچھے گا۔سلمی ساجد نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ اصلی موت کی وجہ جانئے، اللہ سب جانتا ہے کون صحیح ہے، کون غلط ہے۔

متعلقہ عنوان :