ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو

بلاو بھٹوزرداری اور ان کے والد آصف زرداری کی جانب سے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش

پیر 8 اگست 2022 16:59

ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہا گیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ پورے پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے، انجری کے باوجود سونے کا تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا بے مثال مظاہرہ کیا، نصف صدی سے زائد عرصے بعد دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کو گولڈ میڈل ملنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ارشد ندیم اور نوح دستگیر جیسے جوان پاکستان کے ہیرو ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ارشد ندیم کو کامن ویلیتھ گیمز جیتنے پر مبارکباد پیش کی، کہا ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک اور عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے ایسے نوجوانوں پر قوم کو فخر ہے، آصف علی زرداری نے ارشد ندیم کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا بھی کی۔