Live Updates

اداروں کے خلاف مہم اورہرزہ سرائی کرنے والے آج پی ٹی آئی پر الزام لگارہے ہیں، عمران اسماعیل

ایک حاضر سروس افسر کو کھڈے لائن لگانے اور اینٹ سے اینٹ بجانے والے بھی اس قوم کو یاد ہیں، سابق گورنرسندھ

پیر 8 اگست 2022 17:10

اداروں کے خلاف مہم اورہرزہ سرائی کرنے والے آج پی ٹی آئی پر الزام لگارہے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ اداروں کے خلاف مہم اورہرزہ سرائی کرنے والے آج پی ٹی آئی پر الزام لگارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہاکہ نوازشریف، مریم نواز،خواجہ آصف اورایاز صادق کی تقریریں قوم نہیں بھولی،ایک حاضر سروس افسر کو کھڈے لائن لگانے اور اینٹ سے اینٹ بجانے والے بھی اس قوم کو یاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے خلاف مہم چلانے والوں کو قوم جانتی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات