ملک بھر میں حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی یادمیں عاشورہ محرم الحرام (آج) انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

پیر 8 اگست 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ملک بھر میں حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشور (آج) منگل دس محرم الحرام کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا ، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیے ، علم اورذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے ، ماہ اقدس کے آغاز سے ہی مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو چہلم تک جاری رہے گا۔

صدر، وزیر اعظم اور اہم شخصیات نے یوم عاشور کے موقع پر خصوصی پیغامات جاری کئے اور اسوہ امام حسین پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ یوم عاشور کے موقع پر امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس اور جلوس نکالے جائیں گے اور حضرت امام علی مقام اور خانوادے کے دیگر شہدا کو پرسہ پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علما کرام ، ذاکرین امام عالی مقام اور دیگر شہدا کی قربانی اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالیں گے۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں دسویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اما م با ر گا ہ المرتضی سیکٹر جی نا ئن فورسے اما م با رگاہ الصادق سیکٹر جی نا ئن ٹو تک اتوار کو آٹھویں محرم الحرام کے موقع پر بھی جلوس نکالا گیا اور، نویں محرم الحرام کو نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عاشو رہ محرم الحرام کے سلسلے کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ اثنائے عشری جی سکس ٹو سے برآمد ہو ا اور سخت سکیورٹی حصار میں اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مقام آغاز پر اختتام پذیر ہو گیا۔

یوم عاشور کے موقع پر ملک بھرمیں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جلوس و مجالس کے شرکا کی سکیورٹی کے لئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ تمام انسپکٹرز جنرلز نے حساس قرار دیئے گئے علاقوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔

محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے لئے اٹھائے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز اوراسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں کی سکیورٹی کی نگرانی خودکر رہے ہیں ۔ جلوسوں کے راستوں سے رکاوٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے تاکہ جلوسوں کے راستے میں کوئی خلل پیدا نہ ہو ، تا ہم جلوسوں کے روٹس کی طرف آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

تمام شہروں میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظاما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا کی بر قرار رکھنے کیلئے سب ڈویثر نل پولیس افسران، تھا نہ جات کے ایس ایچ اوز، ٹر یفک پولیس، کمانڈوز، ریسکیو 15، اینٹی ٹیررسٹ سکواڈ کے کمانڈوز ، بکتر بند گاڑ یوں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہر یو ں کے جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بروئے کا ر لنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس کی سخت سکیورٹی کی جا رہی ہے۔