اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں سے کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لئے

بدھ 10 اگست 2022 15:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2022ء) انسداد منشیات فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی باشندوں سے کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلیے ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس کی اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئی2 نائیجیرین باشندوں کے پیٹ سے 173 کوکین بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے ۔

برآمدشدہ کیپسولوں کا مجموعی وزن 2926 گرام ہے۔اے این ایف کے ترجمان نے بتایاکہ ملزمان کی شناخت اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں ملزمان غیرملکی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔