چین کی معیشت عالمی معیشت کا انجن بن گئی ہے، عالمی سروے کے نتائج
بدھ 10 اگست 2022 16:46
(جاری ہے)
نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہنے والے جواب دہندگان کا تناسب افریقہ میں 91.46 فیصد تک ہے۔
جبکہ یورپ میں 81.60 فیصد تک ہے۔ شمالی امریکہ 78.09فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ ممالک کا تناسب جو چین کی معیشت کی بہت زیادہ تعریف کرتے ہیں، غیر دی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے، جو 84.13 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔سروے میں، 76.65فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی فی کس جی ڈی پی پچھلے دس سالوں میں 6100 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 12000 امریکی ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے، "یہ کامیابی قابل ذکر ہے۔" گزشتہ دس سالوں میں چین میں تقریباً 100 ملین دیہی غریب لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے جو کہ انسان کی غربت کے خاتمے کی تاریخ میں ایک معجزہ ہے۔ غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کی کامیابی کی بہت سی وجوہات میں سے، عالمی جواب دہندگان کی اکثریت کا خیال ہے کہ "چین کی معیشت تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھے ہوئیہی" اور "چینی رہنما پرعزم ہیں اور مضبوطی سے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں" یہ چین کی ترقی کے سرفہرست دو اہم ترین عوامل ہیں۔عالمی سروے میں جواب دہندگان کی اکثریت چینی لوگوں کے بارے میں مثبت تاثر رکھتی ہے، جواب دہندگان کے مطابق چینی لوگ محنتی ہیں اور شوق سے کام کرتے ہیں۔سروے میں شریک 84.42% افریقی اور 71.18% یورپی جواب دہندگان کے نزدیک چینیوں کی یہ روایتی خوبی بہت متاثر کن ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.