اسٹیٹ بینک نے آسان موبائل اکاؤنٹ پر ماس میڈیا مہم شروع کردی
بدھ 10 اگست 2022 22:34
(جاری ہے)
اس ابلاغ عامہ مہم میں ملک بھر کے تمام اہم ٹی وی، ریڈیو، پرنٹ اور ڈجیٹل پلیٹ فارمز استعمال کیے جائیں گے۔ اردو کے علاوہ یہ مہم علاقائی زبانوں میں بھی چلائی جائے گی تاکہ ملک بھر کے تمام پاکستانیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی، آگہی اور پراڈکٹ کی تفہیم کو یقینی بنایا جاسکے۔
ماس میڈیا مہم کو صارف کو نظر میں رکھتے ہوئے وضع کیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کسی بھی موبائل نیٹ ورک کے ذریعے کسی بھی موبائل فون (اسمارٹ یا سادہ فون)سے صرف یو ایس ایس ڈی کوڈ *2262# ڈائل کرکے آسان موبائل اکانٹ کھولنے اور استعمال میں آسانی کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ صارفین برانچ لیس بینکاری خدمات فراہم کرنے والوں کی فہرست میں سے اپنے پسندیدہ بینک کا انتخاب کرسکتے ہیں اور فنڈ ٹرانسفر، ڈپازٹ، بل کی ادائیگی، موبائل ٹاپ اپ، بیلنس انکوائری وغیرہ سمیت متعدد بینکاری خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) کی مالی مدد سے چلائی جانے والی یہ مہم عوام میں ڈجیٹل مالی شمولیت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی، خاص طور پر کم آمدنی والے طبقوں اور ان خواتین میں جن کے پاس موبائل فون نہیں ہیں، جو انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھتے ہوں اور مالی خدمات حاصل کرنے کا آسان طریقہ چاہتے ہیں۔ مزید برآں، آسان موبائل اکانٹ اسکیم خواتین صارفین کو بھی بینکاری خدمات کی جانب مائل کرنے کے لیے بہترین وسیلہ ثابت ہو گی کیونکہ پاکستانی خواتین کو نقل و حرکت اور دستاویزات کی پریشانیوں کی وجہ سے رسمی مالی خدمات تک رسائی میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قبل ازیں، 13 دسمبر 2021 کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای)کی اہم معاونت سے متعارف کرایا گیا تھا، جس نے اے ایم اے پلیٹ فارم پر تمام سیلولر موبائل آپریٹرز(سی ایم اوز)کی آن بورڈنگ کو یقینی بنایا۔ اسٹیٹ بینک نے نادرا، برانچ لیس بینکاری فراہم کنندگان اور ورچوئل ریمی ٹینس گیٹ وے (وی آر جی)سمیت دیگر متعلقہ فریقوں سے بھی اشتراک عمل کیا تاکہ اے ایم اے اسکیم کو فعال بنایا جاسکے اور ایک خوشحال اور ڈجیٹل طور پر باہم منسلک پاکستان کی تعمیر کے لیے ہر پاکستانی تک رسائی حاصل کرنے کی خاطر ایک ڈجیٹل حل تشکیل دیا جاسکے۔ سافٹ لانچ کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے کیونکہ آسان موبائل اکاونٹ پلیٹ فارم پر 33 لاکھ اکاونٹ کھولے گئے ہیں جن میں 61 لاکھ ٹرانزایکشنز ہوئیں اور ان کی مالیت 40.5 ارب روپے تھی۔ ابلاغِ عامہ کی مہم سے پہلے ہی اب تک 1 کروڑ 82 لاکھ غیرمالی ٹرانزایکشنز ہوچکی ہیں۔توقع ہے کہ آسان موبائل اکائونٹ کی ملک گیر ابلاغ عامہ کی مہم کے ساتھ ساتھ اس اقدام میں اشتراک کے حوالے سے متعلقہ فریقوں کا عزم ہر خاص و عام میں آگاہی کے فروغ اور ڈجیٹل مالی خدمات کے فروغ کے سلسلے میں نہایت اہم ثابت ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.