سرگودھا میں 18فوڈ پوائنٹس کو3لاکھ49ہزار روپے کے جرمانے

جمعرات 11 اگست 2022 16:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) سرگودھا میں حفظان صحت کے ناقص انتظامات، زائد المیعاد اور ناقص اشیاء کی فروخت ،ریکارڈ کی عدم دستیابی اورسابقہ نوٹسز کی خلاف ورزیوں کے باعث18فوڈ پوائنٹس کو3لاکھ49ہزار روپے کے جرمانے، وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوڈ لیب بھیجے گئے دودھ کے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پراستقلال آباد میں 1مِلک شاپ کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ہے ۔

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید کارروائیوں کے دوران 7 ریسٹورنٹس، 3سویٹس شاپ اور1چکن شاپ کوزائد المیعاد اجزاء سے اشیاء کی پروڈکشن، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ناقص سٹوریج، نامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس، نامکمل پیکنگ اور سابقہ نوٹسز کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مجموعی طور پر 2 لاکھ88 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میانوالی میں چیکنگ کے دوران1ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث14ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بھکر میں چیکنگ کے دوران 1ہوٹل اور1کریانہ سٹور کو زائد المیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مجموعی طور پر10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے خوشاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1ہوٹل ،2کریانہ سٹوراور 1 سویٹس شاپ کونامکمل میڈیکل سرٹیفکیٹس، حفظان صحت کے ناقص انتظامات اور مضر صحت اجزاء سے تیار اشیاء کی فروخت کے باعث 37ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے سرگودھا ڈویژن میں معائنے28کلو برفی،20لٹر شوگرسیرپ،15لٹر آئل،13کلو مصالحہ جات اور 10کلو چربی تلف کی ہے جبکہ96فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر وارننگ نوٹسز جاری کیے ہیں جن پر عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :