کوئٹہ ، دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 3 ملک شاپس پر جرمانہ عائد

جمعرات 11 اگست 2022 17:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) کوئٹہ کے علاقےعلمدار روڈ میں جمعرات کوملاوٹی و غیر صحت بخش دودھ کی فروخت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیم کی عملدار روڈ کے علاقے میں کاروائی، دکانوں میں فروخت کیے جانے والے دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر 3 ملک شاپس جرمانہ عائد کر دیا گیا،بی ایف اے موبائل ملک سیفٹی ٹیم کے مطابق 3 ملک شاپس کے ٹیسٹ کردہ ملک سیمپلز ملاوٹی پائے گئے ، دکانوں میں صفائی اور دودھ دہی ذخیرہ کرنے کا نظام بھی نامناسب تھا جس کی بناء پر مزکورہ تینوں مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بی ایف اے حکام نے علاقے میں موجود متعدد ملک شاپس سے سیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے ، موبائل لیب کی جدید مشینوں پر چیک کردہ نمونوں میں سے تین مراکز کے دودھ میں ملاوٹ کا انکشاف ہوا۔