پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا51واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2022 20:31

پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا51واںیوم شہادت20اگست کو منایا ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا51واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا۔ وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔

(جاری ہے)

پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے 20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاانہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔