آئی اے ای اے کے سربراہ کا یوکرین کے زاپوریژا جوہری بجلی گھر تک رسائی کا مطالبہ

ہفتہ 13 اگست 2022 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2022ء) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی )آئی اے ای)کےڈائریکٹر جنرل رفائل ماریانو گروسی نے اپنے معائنہ مشن کو یوکرین کے زاپوریژا جوہری بجلی گھر تک رسائی دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ نے روس اور یوکرین پر زور دیا ہے کہ اس کے معائنہ کاروں کو یوکرین کے زاپوریژا جوہری بجلی گھر تک رسائی فراہم کرنے میں تعاون کیا جائے۔

یہ مطالبہ پلانٹ پر گولہ بای کے متعدد حالیہ واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ سے بجلی فراہم کرنے والے گرڈ کا کچھ حصہ گولہ باری سے تباہ ہو گیا ہے اور اس ایٹمی بجلی گھر کے 3 فعال ری ایکٹروں میں سے ایک کو بند کر دیا گیا ہے۔ گروسی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ماہرین کے ابتدائی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ گولہ باری کے واقعات سے پلانٹ کی نیوکلیئر سیفٹی کو کوئی فوری خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :