مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر این ایچ اے کا مسافروں کیلئے بڑا اقدام، ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر عارضی قیام و طعام تیار

ہفتہ 13 اگست 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر این ایچ اے کا مسافروں کیلئے بڑا اقدام کیا گیا ہے۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر عارضی قیام و طعام تیار کرلیا گیا، ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر نماز کیلئے عارضی جگہ، پیٹرول پمپ، اور ٹک شاپ تیار کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 250 کلو میٹر سے زائد موٹروے پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، چئیرمین این ایچ اے کیپٹن ر محمد خرم آغا نے دو ہفتہ قبل ڈی آئی خان موٹروے کا دورہ کرکے مسافروں کی مشکلات کا جائزہ لیا تھا۔ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے عوام کو موٹروے پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چئیرمین این ایچ اے کیپٹن ر محمد خرم آغا نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر فوری عمل درآمد کروایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر تمام سہولیات اب میسر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :