چیچہ وطنی ،ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

اتوار 14 اگست 2022 19:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) پاکستان کے 75ویں ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے سلسلہ میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ادارہ عافیت برائے بزرگ شہریان میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین ایڈوائزری کمیٹی میاں زاہد اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال عکاشہ رسول، سماجی رہنما ڈاکٹر مجتبی جمال، ایم ایس او ڈاکٹر عبدلرحمان، محمد رفیق انچارج اولڈ ایج ہوم،جہانزیب رامے ایڈووکیٹ، معززین شہر اور اولڈ ایج ہوم ساہیوال میں مقیم بزرگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا گیا،کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سر بلندی، فلاح اور کامرانی کیلئے دعا کی گئی۔\378